جمعرات 16 جنوری 2025 - 07:00
وادی کشمیر میں اتحاد و وحدت کو پارہ کرنے والے عناصر قابلِ مذمت ہیں/ امام علی علیہ السّلام کی سیرت ملت کے لیے مشعلِ راہ: آغا حسن

حوزہ/جموں و کشمیر انجمنِ شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے حالیہ دِنوں وادی کشمیر میں پیش آئے تفرقہ انگیز بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہل تشیع کی بڑی پہچان مجتہدین عظام ہیں جو اہل سنّت کے مقدسات کی توہین کو حرام قرار دیتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جموں و کشمیر انجمنِ شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے حالیہ دِنوں وادی کشمیر میں پیش آئے تفرقہ انگیز بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہل تشیع کی بڑی پہچان مجتہدین عظام ہیں جو اہل سنّت کے مقدسات کی توہین کو حرام قرار دیتے ہیں۔

آقا حسن صفوی نے کہا کہ مشاعروں میں اگر چہ بزرگ شخصیات کے اشعار پڑھے گئے، لیکن موقع اور محل دیکھے بغیر انہیں سوشل میڈیا پر غلط مقاصد کے لیے پیش کیا گیا جو کہ سراسر مذموم عمل ہے۔

انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں وکشمیر کے صدر آقا سید حسن نے ان تمام افراد سے معذرت کی ہے کہ جن کی اس مشاعرے سے دل آزاری ہوئی ہے۔

آقا حسن موسوی نے مزید کہا کہ جتنی مذمت ہم ان افراد کی کرتے ہیں، جنہوں نے مشاعرے میں غلط الفاظ کا استعمال کیا، اتنی ہی اہل سنت کے ان پیادوں کی مذمت کرتے ہیں جو ہمیشہ تفرقہ ڈالنے کی فکر میں محو رہتے ہیں اور سوشل میڈیا پر اچھالتے رہتے ہیں۔

آغا صاحب نے کہا کہ کشمیر میں ہمیشہ سے اتحاد و بھائی چارہ کی مثال قائم رہی ہے اور اسی مثال کو قائم رکھا جائے گا اور کسی کو اس بھائی چارہ گی میں رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha